زمین کے تمام ریکارڈ کو درستگی اور شفافیت کے اعلیٰ معیار پر مکمل کرنا محکمہ ریونیو کی بنیادی ذمہ داری ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوساہیوال

ہفتہ 23 اگست 2025 22:27

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساہیوال کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پروگرام حکومتِ پنجاب کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد شہری اراضی کے ریکارڈ کو جدید، شفاف اور مستند بنانا ہے تاکہ عوام کو زمین سے متعلقہ خدمات بروقت اور درست انداز میں فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں محکمہ ریونیو کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ زمین کے تمام ریکارڈ کو درستگی اور شفافیت کے اعلیٰ معیار پر مکمل کرنا محکمہ ریونیو کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے تحصیلداروں کو خصوصی ہدایت کی کہ ریونیو محکمے کی طرف سے جاری ڈیجیٹل پارٹیشن کے عمل میں وہ خود گاؤں کی سطح پر فیلڈ میں جائیں، شہریوں کے اعتراضات کو تفصیل سے سنیں، میرٹ پر فیصلے کریں اور زمینداروں کے تحفظات دور کریں تاکہ کسی کو بھی ناانصافی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی سے عوام کا محکمہ پر اعتماد بڑھے گا اور زمین سے متعلقہ تنازعات میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سائلین کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ محکمہ ریونیو پروگرام کے تمام مراحل کو طے شدہ معیار اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کرے گا اور اس مقصد کے لیے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :