اینٹی کرپشن عدالت نی2 رفاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا مقدمہ اینٹی کرپشن کو واپس بھیج دیا

ہفتہ 23 اگست 2025 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) صوبائی اینٹی کرپشن عدالت کے روبرو کلفٹن کے 2 رفاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمہ اینٹی کرپشن کو واپس بھیج دیا۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج امین اللہ صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ عبوری رپورٹ دیکھ کر لگتا ہے کہ نیب کی رپورٹ کی کاپی لگتی ہے۔ اینٹی کرپشن نے رپورٹ پر اپنی کوئی فائنڈنگ نہیں دی۔

(جاری ہے)

مقدمے کی انکوائری نئے قوانین کی سیکشن B-8 کے تحت کی جائے۔ پراپر انکوائری اور فائڈنگ کے بعد مقدمہ سماعت کیلئے لایا جائے۔ مقدمے کے ملزمان میں یونس قدوائی اور عبد الغنی مجید، سابق ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید، گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سمیع صدیقی، متانت علی خان، نجم الزماں و دیگر شامل ہیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کیخلاف نیب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت رہا۔ 2024 میں چیئرمین نیب نے ریفرنس صوبائی اینٹی کرپشن کو منتقل کیا تھا۔ ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے کرپشن کی تھی۔