ڈپٹی کمشنر خانیوال نے ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر اور ممبر پنچاب اسمبلی کے ہمراہ جہانیاں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

ہفتہ 23 اگست 2025 22:44

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمی سلیمان نےجہانیاں کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کا ارشاد کالونی اور رحیم شاہ روڈ نے معائنہ کیا، اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سیہڑ اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیع زوہیب ایم این اے چوہدری افتخار نذیر ایم پی اے چودری ضیاء الرحمان رحمان اور سابق ایم پی اے چودری عطاء الرحمن ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لوگوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ ارشاد کالونی اور رحیم شاہ روڈ پر ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی ٹف ٹائلز ڈرینیج اور لائٹس کی معیاری سہولتیں فوری فراہم کریں۔ ایم این اے چودری افتخار نذیر نے کہا موجودہ حکومت لوگوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سر گرم عمل ہے۔ ایم پی اے چودری ضیاء الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی سکیموں سے لوگ عملی طور پر مستفید ہو رہے ہیں ۔\378