کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر کا مینگورہ شہر اور ملحقہ سیلاب سے متاثرہ تمام مقامات کا دورہ

ہفتہ 23 اگست 2025 22:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر کا مینگورہ شہر اور ملحقہ سیلاب سے متاثرہ تمام مقامات کا دورہےکیا۔ اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) سوات سید نعمان علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے مُلابابا خوڑ کے مقام پر ملبہ ہٹانے کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور موقع پر جاری صفائی آپریشن میں ڈبلیو ایس ایس سی سوات، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بابوزئی اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مقامی لوگوں سے ملاقات کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں، ریلیف اقدامات اور ملبہ ہٹانے و صفائی کے کام کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد انہوں نے ان کے حل کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ مزید برآں، سیلاب سے متاثرہ مقامات میں بجلی کی فوری بحالی کے حوالے سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ایکسین پیسکو کو ہدایت دی کہ کل سے ان مقامات پر ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا کام شروع کیا جائے اور ترجیحی بنیادوں پر بجلی بحال کی جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :