ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران سمیت مختلف مسالک کے علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی

ہفتہ 23 اگست 2025 22:58

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنراوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، ڈی پی او راشد ہدایت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، علیزہ ریحان،ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران سمیت مختلف مسالک کے علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان نے عید میلادالنبی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے انتظامات بارے اجلاس کو آگاہ کیا، مختلف مسالک کے علماء کرام نے سیرت النبی اور اسوہ حسنہ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے عید میلادالنبی کی اہمیت بیان کی۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے بھرپور تیاریاں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باہمی اتحاد کے فروغ کے لیے سیرت النبی کی پیروی کرنا ہوگی اور سب کو مل کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔ انہوں نے عید میلادالنبی کے موقع پر تمام افسران کو گزشتہ سالوں کی نسبت مزید بہتر انتظامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد مرید نے کہا کہ بطور نمائندہ انہوں نے ہر مذہبی تہوار پر عوام اور انتظامیہ کے درمیان مثبت کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی کو عقیدت و احترام سے منانے کے لیے ہر مکتبہ فکر کو اپنا مخصوص کردار ادا کرنا چاہیے، اختتام پر ملکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔\378