آزاد کشمیر میں شہری دفاع کی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد، نوجوانوں کی بھرپور شرکت

ہفتہ 23 اگست 2025 20:00

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) ناظم اعلیٰ شہری دفاع کی ہدایت کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں ملکی حالات کے پیش نظر تربیتی ورکشاپس اور رضاکاران کی رجسٹریشن کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

شرکاء کو ابتدائی طبی امداد (فرسٹ ایڈ)خون کے بہاؤ کو روکنے کے طریقے،فریکچر کی فرسٹ ایڈ،سی پی آر (دل و سانس کی بندش پر فوری اقدام)،چوکنگ (سانس رکنے کی صورت میں امداد)،مریض کو سٹریچر یا ہاتھوں سے بنائی گئی سیٹ کے ذریعے منتقل کرنے کے طریقے، فائر سیفٹی اور آگ بجھانے کے اقدامات قدرتی وناگہانی آفات سیلاب،زلزلہ اور کلاؤڈ برسٹ کے حوالہ سے تربیت دی گئی ۔

تربیتی سیشن میں نوجوانوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شہری دفاع کی رضاکار ٹیم میں رجسٹریشن بھی کروائی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقوں میں ہنگامی صورت حال میں بروقت مدد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن خدمات انجام دیں گے۔شرکاء نے اس موقع پر سول ڈیفنس کے شعبہ ٹریننگ کا شکریہ ادا کیا کہ اُنہوں نے اس اہم اور مفید ورکشاپ کا انعقاد ممکن بنایا۔