)رحیم یارخان‘ ایس پی انویسٹی گیشن شاہد نذیر کی سہجہ میں کھلی کچہری‘ شہید کانسٹیبلان کے گھر آمد‘بچوںکو تحائف دیئے

ہفتہ 23 اگست 2025 20:15

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) ایس پی انویسٹی گیشن شاہد نذیر کی سہجہ میں کھلی کچہری شہید کانسٹیبلان کے گھر آمد۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایس پی شاہد نذیر نے ڈی ایس پی خان پور شاہد نذیر اور ایس ایچ او تھانہ سہجہ انسپکٹر ملک منظور احمد کے ہمراہ حکومت اور آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی پبلک آؤٹ ریچ پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے شہریوں کی درخواستیں سنیں اور ان کے مسائل اور شکایات کے ازالہ کے لیے ہدایات و احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے رپورٹس طلب کر لیں، بعد ازاں کو شہید کانسٹیبل محمد طارق کے گھر گئے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں تحائف پیش کیے اور ان سے احوال دریافت کیا، انہوں نے شہید کانسٹیبل محمد احمد کے ورثاء سے ملاقات کی اور شہید کی قبر پر گئے فاتح خوانی کرتے ہوئے ورثاء کو تحائف پیش کیے اور ہر دو شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا