رحیم یارخان پولیس نے لاہور کے امام مسجد کو کچہ میں اغواء برائے تاوان کا شکار ہونے سے بچا لیا

ہفتہ 23 اگست 2025 20:15

ٴْرحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء)پولیس نے لاہور کے امام مسجد کو کچہ میں اغواء برائے تاوان کا شکار ہونے سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چونگی امر سدھو لاہورکا رہائشی حافظ زاہد عمران ساہیوال میں بطور امام مسجد کے خدمات سر انجام دے رہا تھااور مبینہ لڑکی کے ساتھ سوشل میڈیا اور موبائل فون پر رابطے میں آتے ہوئے شادی کے وعدہ کو نبھانے کچہ اندرون (سندھ) جا رہا تھا کہ ایس ایچ او نواز آباد نوید اکرم اور ٹیم نے دوران چیکنگ روک لیا اور تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ زاہد عمران کمبوہ شادی کے جھانسہ میں آتے ہوئے ہنی ٹریپ ہو کرکچہ کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء برائے تاوان کا شکار ہونے جا رہا تھا۔

حالات و واقعات سے آگاہی پاکر اور حسب ضابطہ کارروائی کے بعد امام مسجد کو واپس گھر کی جانب روانہ کر دیا گیا جس پر شہری نے پولیس کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا