ٴعید میلاد النبیؐ کے پرامن انعقاد کا عزم: ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں انتظامات جاری

,مرکزی جلوسوں کے روٹس پر صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت ، فول پروف سیکیورٹی اور شہریوں کی سہولت کے لیے جامع پلان تیار

ہفتہ 23 اگست 2025 20:15

ض لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں عید میلاد النبیؐ کے انتظامی اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کی، جس میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان اور مرکزی جلوسوں کے منتظمین شریک ہوئے۔

اجلاس میں مرکزی جلوسوں اور محافل میلاد کے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ جلوسوں کے روٹس پر صفائی، سڑکوں کی مرمت، اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی فوری مکمل کی جائے، جبکہ تمام تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے فول پروف سیکیورٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت دی۔

پولیس کو جلوسوں کی سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کے لیے جامع پلان تیار کرنے، جبکہ محکمہ صحت کو روٹس پر فرسٹ ایڈ کیمپس اور ایمبولینسز کی موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔ واسا اور ایم سی ایل کو مین ہولز کو فوری کور کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عید میلاد النبیؐ کے روز بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ لاہور کا مرکزی جلوس ریلوے اسٹیشن سے شروع ہو کر داتا دربار پر اختتام پذیر ہوگا۔ ڈی سی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عقیدت مندوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہی