اٹک ،سوتیلے باپ کی بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیا دتی، والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج،ملزم گرفتار

ہفتہ 23 اگست 2025 21:00

×اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) والدہ کی غیرموجودگی میں سوتیلے باپ کی بچی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیا دتی، بچی کو تین سالو ں سے ہراساں ور غلط حرکات کرتارہا،متاثرہ بچی خاتون کی پہلے خاوند سے بیٹی تھی، والدہ کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج،ملزم شفقت حسین گرفتار، تفصیلات کے مطا بق کرن خالد ولد خالد محمو د نے تھانہ سٹی اٹک میں درخوا ست دی کہ میری پہلی شادی اشرف کے ساتھ قریب 16 سال قبل ہوئی جس سے میری ایک بیٹی فضہ اشرف تھی، بعد ازاں میری اشرف سے علیحدگی ہو گئی، 2014ء میں میری دوسری شادی شفقت حسین ولد اکثر محلہ نئی آبادی تحصیل فتح جنگ ضلع ا ٹک کے ساتھ ہوئی جو کہ MES میں ملازمت کرتا ہے، رخصتی کے بعد میں شفقت کے ساتھ MES دفتر کے احاطہ میں موجود سرکاری کواٹر میں آباد ہوگئی اور میری بیٹی فضہ اشرف بھی ہما رے ساتھ رہنے لگی، میں دن کو ایف جی سکول اٹک میں بطور آیا کام کرنے کے لیے جاتی تھی ، چار ماہ قبل میری بیٹی فضہ اشرف نے مجھے بتا یا کہ اسکا سوتیلا والد شفقت حسین پچھلے قریب 3 سال سے فضہ اشرف کو لگا تار میری غیر موجودگی میں جنسی طور پر حراساں کرتا رہا، میر ی بیٹی نے مجھے بتایا کہ شفقت نے یہ عمل 3 سال سے لگاتار جاری رکھا ہوا ہے، جب میں نے شفقت سے اس متعلق ا ستفسا ر کیا تو شفقت نے مجھے طلاق کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ خاموش ہو جاؤ اگر کسی کو بتا یا تو میں تمہیں طلاق دے دوں گا، میں اس ڈر سے تھانہ نہ آئی اس نے میری بیٹی کے ساتھ یہ کبیر فصل جاری رکھا تو میں اس وجہ سے فضہ اشرف کو رہنے کے لیے اپنے والدین کے گھر چھوڑ آئی، اس کے بعد شفقت مجھے اصرار کرتا رہا کہ دوبارہ فضہ اشرف کو گھر لے آؤ جو میرے انکار پر اس نے مجھے طلاق دے دی، تھانہ سٹی اٹک نے تحریری درخوا ست پر مقدمہ درج کر کے شفقت حسین کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغا ز کر دیا