گ*گوادرکے عوام نے اعتماکیا وعدوں کے مطابق مسائل حل کریں گے ، مولانا ہدایت الرحمن

ہفتہ 23 اگست 2025 21:00

۵کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ گوادرکے عوام نے اعتماکیا وعدوں کے مطابق مسائل حل کریں گے۔بلوچستان کوحقیقی دیانت دارقیادت ملنے سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔بدعنوانی،مداخلت،طاقت کااستعمال،جعلی نمائندے،مسلط کرنے کی وجہ سے حالات روزبروزخراب ہورہے ہیں بدقسمتی سے حکومت سیکورٹی ادارے عدلیہ ومیڈیا بلوچستان کے حالات ٹھیک کرنے کے بجائے تماشہ دیکھتے ہوئے جلتی پرتیل کاکام کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر میں تقاریب سے خطاب وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کاچیئرمین، کونسلران، کارکنان و عوام الناس کے ہمراہ ملا فاضل چوک تا مکی مسجد نو تعمیر روڈ کا معائنہ اور فاضل چوک میں مختصر دیوان۔

(جاری ہے)

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر ماجد جوہر، وائس چیئرمین حاجی یوت سیف اللہ، کونسلران، کارکنان اور عوام الناس کے ساتھ ملافاضل چوک گوادر تا مکی مسجد نو تعمیر روڈ کا معائنہ کیا اور اس متعلق عوامی خدشات سنیبعد ازاں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ملا فاضل چوک کے مقام پر مختصر دیوان سجایا اور لوگوں سے گھل مل گئے۔

اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے لوگوں کے مسائل سننے موقع پرحل اورمتعلقہ فورمزسے رابطے بھی کیے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ سی پیک کاجومرگوادرکے عوام بھی صوبے کے دیگراضلاع کی طرح مسائل مشکلات کاشکار ہیں حکومت ادارے مسائل کوحل کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کررہے ہیں اگرحکومت وادارے عوام کی مشکلات مسائل کودیکھتے ہوئے حل کی دیانتداری سے کوشش کریں تومسائل میں بہت جلد کمی آئیگی

متعلقہ عنوان :