جیکب آباد ،سیکیورٹی خدشات کے باعث بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا ،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 23 اگست 2025 21:00

w جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) جیکب آباد سیکیورٹی خدشات کے باعث بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا مسافر خوار ،احتجاج ،ٹرین کا سفر اس لئے کرتے ہیں آسانی سے منزل تک پہنچائے گی لیکن راستے میں ٹرین کو روک کر خواری کردیا جاتا ہے مسافروں کی دہائی ،بولان کل سبی روانہ ہوگی ،50سے زائد مسافروں کو بقایا ٹکٹ کے پیسے واپس کئے جو کوچوںکے ذریعے روانہ ہوگئے اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ہفتے کے روز جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے اور بلوچستان جانے نہیں دیا گیا جس کے باعث ٹرین میں سوار بلوچستان کے مسافر خوار ہو گئے مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین پر اس لئے سوار ہوتے ہیں کہ منزل مقصود تک پہنچیں گے لیکن سیکیورٹی کلئیرنس نہ ملنے کے بہانے جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا جاتا ہے جس کے باعث شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے سامان اور بچوں کے ساتھ کی وجہ سے ٹرین سے اتر کر ٹرانسپورٹ کے دھکے کا شکار بنایا جاتا ہے جو کہ زیادتی ہے مستقل حل نکالا جائے آخر کب تک ایسا ہوتا رہے گا اس سلسلے میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر نظام الدین ڈومکی نے رابطے پر بتایا کہ بولان میل کو کل روانہ کیا جائے گا جو سبی تک جائے گی بلوچستان جانیوالے مسافروں کو ٹرین جیکب آباد اسٹیشن پر روکنے کے باعث بقایا ٹکٹ واپس کیا گیا جو کوچ اور دیگر سواریوں کے ذریعے روانہ ہو گئی