کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو سیکورٹی خدشات کی بنا پرجیکب آباد میں روک لیا گیا

ہفتہ 23 اگست 2025 21:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو سیکورٹی خدشات کی بنا پرجیکب آباد میں روک لیا گیا ، بولان میل سندھ میں بارشوں کی وجہ سے 7گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچی تھی ، بولان میل کو اتوار کی صبح سبی تک چلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل 7گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچی تو اسے سیکورٹی خدشات کی بنا پر جیکب آباد میں روک دیا گیا ، بولان میل سندھ میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے تاخیر سے جیکب آباد پہنچی تھی ،جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر شدید گرمی کے باعث خواتین، بچے اور بزرگ مسافر بے حال ہوگئے جبکہ پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی کمی کی وجہ سے مسافروں کی مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مسافر متبادل سواریوں کے ذریعے اپنی منزل کی جانب سے روانہ ہوگئے۔