سرکاری حج اسکیم ، عازمین نے پہلی قسط کے طور پر61 ارب 45 کروڑ روپے جمع کرا دیئے

جمعرات 28 اگست 2025 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین نے پہلی قسط کے طور پر 61 ارب45 کروڑ روپے جمع کرادیئے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کیمطابق طویل دورانیہ کے حج کے لیے 38 ارب 34 کروڑ روپے جبکہ کم دورانیہ کے حج کے لیے 23 ارب10 کروڑ روپے جمع کرائے گئے،آئندہ برس طویل دورانیے کے حج کا انتخاب کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا،طویل دورانیے کے حج کی درخواستوں کا تناسب 64.6 فیصدرہا۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق مجموعی طور پرایک لاکھ 18 ہزار 696 درخواستیں موصول ہوئیں،طویل دورانیے کے حج کے لیے 76 ہزار 683 درخواستیں جمع کرائی گئیں،کم دورانیے کے حج کے لیے 42 ہزار 13 درخواستیں جمع کرائی گئیں،کم مدت کا حج پیکج 20 سے 22 روز،طویل دورانیہ کا حج 40 روز پرمشتمل ہے۔کم دورانیہ کے لئے حج درخواستوں کا تناسب 35.4 فیصد رہا۔84 ہزار 303 عازمین نے مشترکہ کمرے کا انتخاب کیا،11ہزار 489 عازمین دو بستروں والے کمرے کے خواہاں ہیں،7 ہزار 466 عازمین تین بستروں والے کمرے میں قیام کریں گے،15 ہزار 438 درخواست گزاروں نے فیملی روم (4 تا 6 افراد)کا انتخاب کیا۔

آئندہ حج کے لئے تمام عازمین کے لیے قربانی کی رقم جمع کرانا لازمی ہے،تمام 1 لاکھ 18 ہزار 696 عازمین کو جمع کرائی گئی رقم سے قربانی کی سہولت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :