سانگلہ ہل و گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی

رہی سہی کسر کمپریسر مافیا نے نکال کر رکھ دی،تینوں اوقات میں سوئی گیس غائب

جمعرات 28 اگست 2025 15:15

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)سانگلہ ہل و گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی۔رہی سہی کسر کمپریسر مافیا نے نکال کر رکھ دی،تینوں اوقات میں سوئی گیس غائب۔تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل و گردونواح میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے اور 8سی10گھنٹے تک جاری سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے دوران شہریوں کو معمولات زندگی میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

مخصوص کھانا پکانے کے تینوں اوقات صبح،دوپہر اور شام کے وقت سوئی گیس کی مکمل بندش ہونے کے باعث شہریوں اور طلبا و طالبات کی اکثریت بغیر ناشتہ کے اپنے تعلیمی اداروں اور کام کاج پر چلی جاتی ہے اور جو تھوڑا بہت کم پریشر سے آتی ہے وہ سانگلہ ہل کا تقریبا 40فیصد سے زائد صاحب حیثیت طبقہ کمپریسر کے ذریعے استعمال کر لیتا ہے اور گھروں میں کمپریسر لگا کر غریب صارفین کی حق تلفی کرنے میں مصروف ہے۔شہر کے عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ سوئی گیس کے اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :