اتر پردیش ،ہندوتوا غنڈوں کا مسلم نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد

وسیم کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور اسے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے

جمعرات 28 اگست 2025 14:46

لکھنؤ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی ریاست اترپردیش میں ہندو توا غنڈوں نے تین مسلمان نوجوانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وسیم ، رضوان اور عامر نامی نوجوانوں پر ریاست کے ضلع پرتا پور میں بہیمانہ تشدد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہندو توا غنڈوں نے پہلے مسلم نوجوانوں سے انکے نام پوچھے۔

نوجوانوں کے مسلمان ہونے کا پتہ چلتے ہی غنڈوں نے ان پر لوہے کی سلاخوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ سخت مار پیٹ کے باعث انہیں سخت چوٹیں آئیں۔ وسیم کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور اسے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔متاثرہ نوجوانوں کے اہلخانہ نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور انہیں سخت سزاد ینے کا مطالبہ کیا ہے۔