سیلابی صورتحال،محکمہ جیل خانہ جات میں اعلیٰ افسران ،ماتحت افسران کی چھٹیاں بند

جمعرات 28 اگست 2025 16:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث محکمہ جیل خانہ جات میں اعلیٰ افسران اور ماتحت افسران کی چھٹیاں بند کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ٓآئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے تمام ڈی آئی جیز اور سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ بھجوا دیا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت سیلابی صورتحال ہے ،جیلوں میں کسی بھی وقت کوئی ہنگامی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، تمام سپرنٹنڈنٹس جیل اور دیگر افسران جیل کے اندر موجود رہیں ، تمام افسران اور ماتحت افسران کی ایک ہفتے کی چھٹی بند کر دی گئی ہے ، سیلابی صورتحال بہتر ہونے پر افسران چھٹی پر جا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :