معروف ٹک ٹاکر خرم گجر کو اوورسیز سے فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیاگیا

خرم گجر نے رانا ارسلان سے کمرشل پلاٹ کی خریداری کے لیے 2 لاکھ یورو لیے

جمعرات 28 اگست 2025 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)پولیس نے مشہور ٹک ٹاکر خرم گجر کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کر لیا ، خرم گجر پر اوورسیز پاکستانی رانا ارسلان کے ساتھ 2 لاکھ یورو (تقریباً 6 کروڑ پاکستانی روپی)کے فراڈ اور امانت میں خیانت کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او رضا عباس کے مطابق ملزم خرم گجر نے رانا ارسلان سے کمرشل پلاٹ کی خریداری کے لیے 2 لاکھ یورو لیے،ایک سال گزرنے کے باوجود نہ پلاٹ خریدا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔

جب رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا تو خرم گجر انکاری ہو گیا اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔رانا ارسلان کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے خرم گجر کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور جلد مزید شواہد بھی سامنے لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :