سہ فریقی سیریز کے لیے قومی کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ

سہ فریقی سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ جمعہ کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی

جمعرات 28 اگست 2025 23:36

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)دبئی میں سہ فریقی سیریز کے لیے قومی کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ ہوا۔قومی کھلاڑیوں فوٹو شوٹ کے لیے ایک ساتھ مدعو کیا گیا تھا۔ کھلاڑیوں نے مختلف پوز بناکر ان لمحات کو یادگار بنایا۔

(جاری ہے)

تمام کھلاڑیوں نے مسکراتے ہوئے اپنی تصاویر بنوائیں،وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث گلاسز لگا کر سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔سہ فریقی سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ جمعہ کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی،دوسرا میچ ہفتے کو یواے ای سے ہوگا۔سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم نے سات روز تک دبئی میں پریکٹس کی ہی: سہ فریقی سیریز کے بعد 9 ستمبر سے ایشیاکپ کھیلاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :