
لاہور کے رہائشی علاقے میں دریائے راوی کا سیلابی پانی داخل ہو گیا
چونگ کے علاقے میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد شہریوں کا انخلاء شروع کر دیا گیا
محمد علی
جمعرات 28 اگست 2025
18:34

(جاری ہے)
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیڈ قادرآباد میں اب پانی کی سطح میں کمی شروع ہوگئی ہے، امید ہے ڈھائی لاکھ کیوسک پانی راوی اور شاہدرہ سے گزرجائے گا، تاہم بڑی تنصیبات کو محفوظ کرنے کے لیے بند توڑے جا رہے ہیں لیکن اس سے پہلے علاقہ مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے اور اس بار انسانوں کے ساتھ مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، ایمرجنسی صورتحال کے لیے تمام سامان موجود ہے، عوام ریسکیو اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے طور پر کسی ایڈونچر کی کوشش نہ کی جائے۔
دوسری طرف دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، پی ڈی ایم اے حکام نے بتایا کہ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام سے ایک لاکھ اسی ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے جو بڑھ کر تقریبا 2 لاکھ کیوسک ہو جائے گا، جس کی وجہ سے دریا کنارے شہریوں کوعلاقہ خالی کرنے کا بھی کہا جا رہا ہے کیوں کہ راوی، چناب اور ستلج میں سیلابی ریلا گزرنے کے باعث اطراف کے دیہات زیر آب آچکے ہیں اور مختلف علاقوں میں دریاؤں میں پانی کے مسلسل اضافے نے سیلاب کے خطرے کو مزید بڑھا دیا۔ کمشنر لاہور نے بتایا کہ آج صبح کے وقت ڈیڑھ لاکھ کیوسک کا ریلہ گزرنے کا امکان ہے، قصور میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 63 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث قریبی دیہات زیر آب آگئے ہیں اور متاثرین کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، ہیڈ بلوکی کے مقام پر دریائے راوی بلند ہوچکا ہے، شکرگڑھ میں بھیکو چک پر حفاظتی بند ٹوٹنے سے متعدد دیہات زیرآب آگئے، سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو اہلکار اور ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہیں، سائرن بجا کر شہریوں کو خبردار کیا گیا اور 500 سے زائد خاندان محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ہیڈ قادرآباد کی صلاحیت 8 لاکھ کیوسک پانی ہے جہاں تقریباً 2 لاکھ کیوسک پانی صلاحیت سے زیادہ ہے، بائیں جانب پانی کے دباؤ سے بند ٹوٹنے کا خدشہ ہے، ہیڈ ورکس کے ٹوٹنے سے حافظ آباد، چنیوٹ کے علاقے متاثر ہوں گے، ڈپٹی کمشنرز کو شہریوں کے انخلا کی ہدایات جاری کردی ہیں، ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی کی ٹیمیں موقع پرموجود ہیں، بند کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں سیلاب سے تباہی، حکومت ذمے دار قرار
-
وفاقی حکومت کی جانب سے آخری متاثرہ شخص کی مکمل بحالی تک ٹھوس کوششیں جاری رہیں گی، چوہدری سالک حسین
-
حالیہ سیلاب کو بھارتی آبی جارحیت نہیں کہہ سکتا، وزیر دفاع
-
لگتا ہے پی ٹی آئی اگلے الیکشن سے پہلے ہی مائنس ہوجائے گی، رانا ثنااللہ
-
پنجاب میں شدید بارشوں اور بھارت کے پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے
-
Herbiotics Magnesium Glycinate: سب سے زیادہ جذب ہونے والا میگنیشیم
-
سپریم کورٹ نے بیٹی سے مبینہ ریپ کے ملزم کو شواہد میں تضاد پر بری کردیا
-
بلوچستان میں بیڈ گورننس اور کرپشن کے باعث نوجوانوں اور ریاست میں دوری پیدا ہوئی، سرفراز بگٹی
-
جہاں ضروری ہوا وہاں ڈیم بنائیں گے، علی امین گنڈاپور
-
رواں سال مون سون کا دورانیہ طویل ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے
-
غیر قانونی تعمیرات کا کوئی ازالہ نہیں ہو سکتا، حکومت آبی گزرگاہوں میں تعمیرات کی اجازت نہیں دیگی، وزیراطلاعات
-
لاہور کے رہائشی علاقے میں دریائے راوی کا سیلابی پانی داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.