Live Updates

رواں سال مون سون کا دورانیہ طویل ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے

سیلاب سے فصلوں کو بہت نقصان پہنچا ہے، مون سون کے پہلے مرحلے میں پہاڑی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں، اجلاس سے خطاب

جمعرات 28 اگست 2025 18:46

رواں سال مون سون کا دورانیہ طویل ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ رواں سال مون سون کا دورانیہ طویل ہے،سیلاب سے فصلوں کو بہت نقصان پہنچا ہے، مون سون کے پہلے مرحلے میں پہاڑی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیںاجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مون سون کا سلسلہ میدانی علاقوں میں جاری ہے، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلاء جاری ہے، سیلاب سے کرتارپور میں انفرا اسٹرکچر کو بہت نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ سیلاب سے فصلوں کو بہت نقصان پہنچا ہے، مون سون کے پہلے مرحلے میں پہاڑی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 10 لاکھ کا ریلا چناب میں موجود ہے، 2 سے 3 دنوں میں یہ تمام ریلے اکٹھے ہو کر پنجند میں جائیں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات