Live Updates

غیر قانونی تعمیرات کا کوئی ازالہ نہیں ہو سکتا، حکومت آبی گزرگاہوں میں تعمیرات کی اجازت نہیں دیگی، وزیراطلاعات

جمعرات 28 اگست 2025 18:47

غیر قانونی تعمیرات کا کوئی ازالہ نہیں ہو سکتا، حکومت آبی گزرگاہوں ..
وزیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کا کوئی ازالہ نہیں ہو سکتا، حکومت آبی گزرگاہوں میں تعمیرات کی اجازت نہیں دیگی۔سیلاب کی صورتحال پر میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے، مشکل وقت میں پاکستانی قوم ایک ہو جاتی ہے، نیشنل رسپانس خیبرپختونخوا میں بھی دیا گیا، پنجاب میں بھی اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل ترین صورتحال کے باوجود ہم نے شاندار ٹیم ورک کیا، جس کی وجہ سے کم سے کم جانی نقصان ہوا، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج نے سیلابی صورتحال میں مل کر کام کیا، ایسے مثالی رابطے کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکال کر ان کی جانیں بچائی گئیں، ٹوٹنے والی سڑکوں کے سروے کا کام مکمل ہو جائے گا، جہاں جہاں بجلی کے مسائل پیش آئے اسے بھی حل کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے لائیو اسٹاک کا بہت زیادہ نقصان ہوا، اس کے لیے بھی ایک سروے کروایا جائے گا، جس کے بعد مالکان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے لوگ مشکل میں ہیں، ہماری ہمدردی ان کے ساتھ ہے، کوشش ہے کہ جو لوگ بے گھر ہوئے، انہیں جلد از جلد واپس ان کے علاقوں میں پہنچائیں۔عطااللہ تارڑ نے خبردار کیا کہ ابھی بھی بارشوں کا خطرہ ٹلہ نہیں ہے، لوگوں کو اس حوالے سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے، جمع پانی سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، جس سے بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات