پنجاب کی عوام تک محفوظ، متوازن اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں

آئل،گھی میں وٹامن ڈی کی ضروری مقدار کو شامل اور چانچ کرنے کے حوالے سے ٹریننگ پروگرام نیوٹریشن انٹرنیشنل کا پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیکنیکل ونگ آفسران کے لیے 2 روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 28 اگست 2025 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)پنجاب کی عوام تک محفوظ، متوازن اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوشاں ہے، آئل،گھی میں وٹامن ڈی کی ضروری مقدار کو شامل اور چانچ کرنے کے حوالے سے ٹریننگ پروگرام منعقد کیا گیا، نیوٹریشن انٹرنیشنل کی جانب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیکنیکل ونگ آفسران کے لیے 2 روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید، ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل آمنہ رفیق اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام تک معیاری آئل گھی پہنچانے کے لیے بین الاقوامی طرز ٹیسٹنگ کا اپنایا جا رہا ہے، ٹریننگ کا مقصد جدید طریقہ کار اور آلات کا استعمال کرتے ہوئے آئل گھی میں وٹامن ڈی کی جانچ کو یقینی بنانا ہے، خوردنی آئل کی فورٹیفیکیشن کے ذریعے مائیکرو نیوٹرینٹس کی کمی پر قابو پایا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

ٹریننگ سے ٹیکنیکل آفیسر وٹامن ڈی کی تشخیص جدید طریقے سے کر سکیں گے۔تمام ٹیکنیکل سٹاف تکنیکی معلومات کو بروئے کار لاتے ہوئے تشخیص کے عمل کو مثر بنائیں، پنجاب فوڈاتھارٹی نیوٹریشن انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر فوڈ فورٹیفکیشن پر کام کرے گی۔ عاصم جاوید ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا پنجاب کی عوام کو صحت مند بنانے کے لیے تمام تر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ٹیسٹنگ کی استعداد کار بڑھانے اور فورٹیفکیشن میں تعاون پر نیوٹریشن انٹرنیشنل کے مشکور ہیں، صوبائی مینیجر عزیز الرحمن نے کہا غذائی قلت کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔.

متعلقہ عنوان :