امریکہ،احتجاج کے دوران شہری پر تشددکا معاملہ،پولیس کو 22ملین ڈالر جرمانہ

جمعرات 28 اگست 2025 21:37

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء)امریکی ریاست لاس اینجلس کی ایک جیوری نے فیصلہ دیا ہے کہ شہر کی پولیس کو کم از کم 22 ملین ڈالر ایک مظاہر ے پر ادا کرنا ہوں گے جو 2020 میں پولیس کی جانب سے "کم مہلک" گولی چلائے جانے سے زخمی ہوا تھا۔فیصلے میں یہ بھی طے پایا کہ متاثرہ شخص کی بیٹی کو اضافی ایک لاکھ 95 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جیوری کے مطابق شہر کی انتظامیہ اس واقعے کی براہِ راست ذمہ دار ہے اور زخمی شخص سلین گلوک کو ہونے والے نقصان کی مالیت 35 لاکھ ڈالر تک پہنچتی ہے۔ بیٹی کو اس کے نفسیاتی نقصان کے عوض رقم دی گئی ہے۔لاس اینجلس کی وکالت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ چونکہ جیوری نے یہ دیکھا کہ گلوک اور دیگر مظاہرین واقعے میں جزوی طور پر ذمہ دار تھے۔ اس لیے عدالت نے جرمانے کی رقم میں 35 فیصد کمی کی جس کے بعد گلوک کو تقریبا دو لاکھ 27 ملین ڈالر اور بیٹی کو 195 ہزار ڈالر ملیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ "شہر اپنی تمام قانونی اختیارات پر غور کر رہا ہے، جس میں اپیل کا امکان بھی شامل ہی"۔