مہاراشٹرا، فورسز نے 3 خواتین سمیت چار افرادہلاک کر دیئے

جمعرات 28 اگست 2025 21:37

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)بی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاست مہارشٹر میں پیرا ملٹری اہلکاروں نے تین خواتین سمیت قبائلی برادری کے چار افراد کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان افراد کو مہاراشٹر کے ضلع گڈچرولی میں ایک آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔پولیس نے ہلاک ہونے والوں کو نکسل علیحدگی پسند قراردیا ہے ۔دریں اثنا ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکمامیں نامعلوم مسلح افراد نے ایک 30 سالہ شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔