دوطرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے آئی سی سی آئی- آسیان چیمبر کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعرات 28 اگست 2025 21:28

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور آسیان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ایم او یو پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر عبدالرحمن صدیقی اور داتو محمد زمری ابو سامح، نائب صدر آسیان چیمبر آف کامرس نے ممتاز کاروباری نمائندوں کی موجودگی میں دستخط کیے۔

تقریب کی صدارت ملائیشیا میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹریڈ کونسلر طاہرہ جاوید نے کی، جنہوں نے پاکستان میں کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے ملائیشیا کی کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سفارت خانے اور حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملائیشیا میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کے مقصد سے پاکستانی تاجروں کے لیے امداد کی بھی تصدیق کی۔

اس موقع پر آئی سی سی آئی کے نائب صدر ناصر محمود چوہدری، کنوینر ڈیلیگیشن کمیٹی عمران منہاس اور آسیان کمیٹی کے کنوینر چوہدری محمد علی بھی موجود تھے۔ایم او یو کے تحت، دونوں چیمبرز نے پاکستان اور ملائیشیا میں باہمی تجارت، سرمایہ کاری کے مواقع اور مشترکہ مینوفیکچرنگ سہولیات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، اس طرح نجی شعبے کے روابط کو مضبوط بنایا جائے گا اور پائیدار ترقی کی نئی راہیں پیدا ہوں گی۔ یار رہے کہ یہ معاہدہ پاکستان اور ملائیشیا کے اقتصادی روابط کو بڑھاوا دینے، صنعتی تعاون کو فروغ دینے اور باہمی خوشحالی کے لیے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے مشترکہ عزمنکانعکاسننہے۔