Live Updates

نارووال سے گزرنے والے ججھری نالہ میں طغیانی آنے سے سیلابی پانی اندرون شہر میں داخل

جمعرات 28 اگست 2025 19:41

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)نارووال سے گزرنے والے ججھری نالہ میں طغیانی آنے سے سیلابی پانی اندرون شہر میں داخل ہو گیا۔ریلوے اسٹیشن،نارووال پبلک سکول سمیت کئی علاقے زیر آب آ گئے۔ سیلاب سے سیالکوٹ پھاٹک۔ گورنمنٹ کالونی۔کچے کوٹھے۔ریلوے کی پٹری ۔گنج منڈی حسین آباد۔عید گاہ روڈ۔ثنااللہ کالونی۔مکی مسجد روڈ۔

چوک اہلحدیث۔چن پیر روڈ متاثر۔

(جاری ہے)

سیلابی پانی کی رفتار کم ہونے کے باوجود نشیبی علاقے زیر آب آ رہے ہیں سیالکوٹ پھاٹک پر دو دو فٹ پانی ہونیکی وجہ سے بیرون شہر جانیوالی ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہریوں نے رات جاگ کر گزاری اور اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ خشک راشن بھی محفوظ کرنا شروع کر دیا ہے بیمار اور بزرگ لوگوں کی مشکلات میں اضافہ اور دوسری جگہ منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اردگرد ماحول پر نظر رکھیں حفاظتی اقدامات ضرور اٹھائیں۔شہریوں کا کہنا ہے ججھری نالہ اوور فلو ہے اگر اس کی بروقت صفائی اور نالے کے اردگرد ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا ہوتا تو صورتحال سنگین نہ ہوتی۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات