
قدرتی آفات اور دیگر مسائل کی وجہ سے گلگت بلتستان کی سیاحت میں 90 فیصد کمی
گزشتہ سال 10 لاکھ پاکستانیوں نے گلگت کا رخ کیا تھا، رواں سال ملکی سیاحوں کی تعداد بھی 90 فیصد کم رہی
اتوار 31 اگست 2025 14:50

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شدید موسمی حالات کی وجہ سے زیادہ تر کوہ پیما کامیابی حاصل نہیں کر سکے، پتھروں کے گرنے، برفانی تودوں اور تیز ہواؤں نے انہیں اپنی مہمات ترک کرنے پر مجبور کیا اور وہ بیس کیمپ ہی میں رکے رہنے کے بعد واپس اپنے ملک لوٹ گئے۔
محکمے کے مطابق، اس سیزن میں صرف 40 کوہ پیما کے ٹو، 25 نانگا پربت اور لگ بھگ ایک درجن گاشربرم۔ون کی چوٹی سر کر سکے۔جی بی ٹورازم ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اقبال حسین نے بتایا کہ گزشتہ سال بغیر پرمٹ 24 ہزار غیر ملکی سیاحوں نے جی بی کا دورہ کیا تھا، جب کہ ایک ملین ملکی سیاح بھی آئے تھے، لیکن اس سال صورت حال تشویش ناک ہے، کیوں کہ ملکی اور غیر ملکی دونوں طرح کے سیاحوں کی آمد میں 90 فیصد کمی آ گئی ہے۔ٹوور آپریٹر اصغر علی پورک نے کہا کہ غیر ملکی ایڈونچر سیاحوں کی آمد میں کمی کی کئی وجوہات ہیں، محکمہ سیاحت جی بی اور ٹوور آپریٹرز کے درمیان پرمٹ فیس میں اضافے کے تنازع، ایران-اسرائیل تنازع، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی، اور چوٹیوں پر غیر متوقع موسمی حالات کی وجہ سے کئی غیر ملکی کوہ پیما اور ٹریکرز نے اپنے منصوبے منسوخ کر دئیے۔قراقرم ہائی وے پر ایک چائے فروش نے بتایا کہ سیاحت کا سیزن عام طور پر مئی سے اکتوبر تک چلتا ہے، میں نے کبھی ایسی صورت حال نہیں دیکھی کہ پورا دن گزر جائے اور ایک بھی گاہک نہ آئے، اور خالی ہاتھ گھر لوٹنا پڑے،ان کی طرح ہوٹل مالکان، دکاندار، ٹرانسپورٹرز، قلی اور ٹور آپریٹرز بھی مالی نقصان کا سامنا کر رہے ہیں۔گلگت لومز کے مالک حیدر عباس نے کہا کہ ان کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے باوجود اب انہیں جگہ کا کرایہ اور ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر پنجاب نے سیلاب میں جہیز بہہ جانے والی 9 لڑکیوں کی شادی کی ذمے داری اٹھا لی
-
کالا باغ ڈیم پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے، سلمان اکرم راجہ کی وضاحت
-
لوئر کرم میں کار پر شرپسندوں کی فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، سیکیورٹی فورسز نے مرکزی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی
-
چینی قونصل جنرل کا جیو پاک ہسپتال لاہور کا دورہ
-
چھوٹے بڑے ڈیم اتفاق رائے کے بغیر نہ بنائیں، بیرسٹر گوہر
-
کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈاپور کا بیان پارٹی پالیسی نہیں،اسد قیصر
-
نئے ڈیمز سے کھربوں کے پانی ضیاع کو محفوظ بناسکتے ہیں، علیم خان
-
راولپنڈی، شادی کاجھانسہ دیکر پرنسپل کی متعدد بار جنسی زیادتی، میٹرک کی طالبہ 2بار حاملہ ہوگئی
-
اسلام آباد،11سال سے قتل مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
-
کریمنل ریکارڈ ڈیٹا سسٹم خیبر پختونخوا میں پہلی بار قائم
-
وزیراعلی کی ہدایت پر کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقوں میں پہنچ گئے
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ بینک کے نو تعینات چیف وقار علی سےملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.