ؒصوبائی مشیر برائے بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمان مینگل کی ملاقات

جمعرات 28 اگست 2025 21:30

گ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) صوبائی مشیر برائے بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمان مینگل نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں غیر رسمی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دونوں رہنماں نے علاقائی، سیاسی اور جھالاوان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھالاوان سمیت پورا بلوچستان پھولوں کا گلدستہ ہے جہاں مختلف قومیتیں اور برادریاں امن و محبت سے رہتی ہیں۔

انہوں نے قیامِ امن، بھائی چارگی اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار ترقی کے لیے امن کا قیام ناگزیر ہے۔ ملاقات میں جھالاوان کے عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا

متعلقہ عنوان :