Live Updates

ضلع گھوٹکی میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے حفاظتی انتظامات مکمل

محکمہ صحت اور لائیو اسٹاک کو طبی و ویٹرنری کیمپ قائم کرنے کی ہدایات جاری

جمعرات 28 اگست 2025 21:45

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، حفاظتی بندوں کے ساتھ میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ قائم کیے جائیں گے، ہنگامی صورتحال کے متعلق میں کچے کے رہائشیوں کو پہلے سے آگاہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح اور حفاظتی بندوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے محکمہ ریونیو سمیت متعلقہ محکموں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

کچے کے متاثرین کے لیے حفاظتی بندوں کے ساتھ میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ قائم کرنے کے لیے ڈی ایچ او اور محکمہ لائیو اسٹاک کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ تعلقہ سطح پر کنٹرول روم بھی قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال کے دوران متاثرین کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانی کی صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے بارے میں کچے کے رہائشیوں کو پہلے سے اطلاع دی جائے گی تاہم کچے کے لوگ احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی نوید احمد نے قادرپور لوپ بند اور قادرپور پورشینک بند کا دورہ کرکے ممکنہ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اوباوڑو سعیب الہی نے بھی اوباوڑو تعلقہ کے حفاظتی بندوں کا دورہ کیا ہے،
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :