پی اے اے ایس ،پی ایم ایس افسران ،اہل خانہ کو علیحدہ میڈیکل سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ

سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے زنیر مقصود کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ‘ نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 28 اگست 2025 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)پنجاب حکومت کے فیصلے کے تحت پی اے اے ایس اور پی ایم ایس افسران اور ان کے اہل خانہ کو علیحدہ میڈیکل سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فوکل پرسن تعینات کر دیا، سیکشن آفیسر زنیر مقصود کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ، فوکل پرسن پی اے ایس اور پی ایم ایس افسران اور ان کے اہل خانہ کے لیے طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوکل پرسن وائس چانسلرز، ڈائریکٹرز، ڈینز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ رابطہ کریں گے، اس کے علاوہ فوکل پرسن ایس اینڈ جی اے ڈی کے ساتھ بھی کوارڈی نیشن کریں گے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ فوکل پرسن سرکاری ہسپتالوں میں افسران اور ان کے اہل خانہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرانے کے پابند ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :