کمشنر سبی ڈویڑن اسد اللہ فیض کاجرگہ ہال سبی کا دورہ ، ہال کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا

جمعرات 28 اگست 2025 23:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2025ء) کمشنر سبی ڈویڑن اسد اللہ فیض نے جرگہ ہال سبی کا دورہ اور معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہال کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو سہولیات بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر سبی نے کہا کہ جرگہ ہال عوامی تقریبات اور سرکاری اجلاسوں کے انعقاد کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، اس لیے یہاں صاف ستھرا ماحول اور معیاری سہولیات یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں معیار اور سہولت کو ہر صورت اولین ترجیح دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :