امریکی سفیر نے لبنانی صحافیوں سے بدتمیزی کرنے پر معافی مانگ لی

جمعہ 29 اگست 2025 08:30

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) امریکی سفیر ٹام بیرک نے لبنانی صحافیوں سے بدتمیزی کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔العربیہ کے مطابق یاد رہے ٹام بیرک نے رواں ہفتے ہونے والی پریس کانفرنس میں لبنانی صحافیوں کے لیے 'جانوروں' کا لفظ استعمال کیا۔

(جاری ہے)

اس غیر مناسب لفظ کے استعمال پر امریکی ایلچی نےمعافی مانگی ہے۔خیال رہے ٹام بیرک ترکیہ اور شام کے لیے امریکی ایلچی ہیں اور لبنان میں ایک اسائمنٹ کے لیے موجود ہیں۔ معافی مانگتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا ارادہ تضحیک آمیز انداز اختیار کرنا نہیں تھا۔ تاہم ان کا یہ تبصرہ نامناسب تھا۔

متعلقہ عنوان :