فلسطینی علاقے میں خوراک کا نظام مکمل انہدام کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ خوراک

جمعہ 29 اگست 2025 08:40

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) عالمی ادارۂ خوراک نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی علاقے میں خوراک کا نظام مکمل انہدام کے دہانے پر ہے۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق عالمی ادارۂ خوراک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سینڈی میکین نے کہا کہ اگرچہ غزہ میں اضافی غذائی امداد پہنچ رہی ہے، لیکن یہ اب بھی قحط کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بالکل نا کافی ہے۔انھوں نے بیت المقدس میں خبر رساں ادارے رائٹرز سے وڈیو کے ذریعے گفتگو میں کہا کہ غزہ میں مزید خوراک داخل ہو رہی ہےلیکن یہ اتنی نہیں ہےاور اس بات کو یقینی بنا نے کی ضرورت ہے کہ آبادی غذائی قلت اور بھوک سے نہ مرے۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ روزانہ 100 ٹرک اب بھی 600 ٹرکوں کی ضرورت سے کہیں کم ہیں، جو قحط کو روکنے کے لیے لازمی ہیں۔

متعلقہ عنوان :