کراچی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، بھاری رقم برآمد

ملزمان کو سلطان روڈ ، کلفٹن کے علاقوں سے رقم کی ترسیل کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ترجمان ایف آئی اے

جمعہ 29 اگست 2025 12:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم اور اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد میں محمد یوسف، عبدالقادر اور محمود علی شامل ہیں جنہیں سلطان روڈ اور کلفٹن کے علاقوں سے رقم کی ترسیل کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 76 لاکھ 95 ہزار روپے نقد اور 5 موبائل فون برآمد ہوئے۔حکام کے مطابق ملزمان غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج کے دھندے میں ملوث تھے اور برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :