بچوں ،عورتوں کو زبردستی بھیک منگوانے والے گروہ بے نقاب

لاہور پولیس کی گداگری ایکٹ کے تحت کارروائیاں،2747پیشہ ور گداگر گرفتار گرفتارگداگروں میں2632مرد،103عورتیں اور 12سہولت کار شامل ہیں‘ترجمان لاہور پولیس

جمعہ 29 اگست 2025 12:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)لاہور پولیس کی جانب سے رواں سال گداگری ایکٹ کے تحت کارروائیوں کے نتیجے میں2747پیشہ ور گداگروں کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایاکہ گرفتارگداگروں میں2632مرد، 103عورتیں اور 12سہولت کار شامل ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ انسدادِ گداگری مہم کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے ڈویژنل افسران کو مؤثر حکمت ِ عملی کے تحت گداگر وں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک سگنلز، چوکوں اوراہم شاہراوں پر بھکاریوں کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ گداگروں کے ہینڈلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس اہم شاہراوں اور سگنلز پر بھکاری مافیا کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رکھے۔

متعلقہ عنوان :