شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں اضافہ ،جولائی میں برآمدات میں 28فیصد اضافہ

جمعہ 29 اگست 2025 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔مالی سال کے پہلے مہینہ میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر28.15فیصداوران ممالک سے درآمدات میں 4.30فیصدکی کمی ہوئی۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں امریکا،کینیڈا اور شمالی امریکا کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو653.42ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 28.15فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو510ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر29.52فیصدکااضافہ ہوا، جون میں شمالی امریکا کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو504.49ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مالی سال 2025میں شمالی امریکا کے ممالک کوملکی برآمدات کاحجم 6.415ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2025میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر4.30فیصدکی کمی ہوئی، جولائی میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پر198.50ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال جولائی میں 207.048ملین ڈالرتھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر7.76فیصدکااضافہ ہوا، جون میں شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات کاحجم 213.92ملین ڈالرریکارڈکیاگیا تھا جوجولائی میں کم ہوکر198.50ملین ڈالرہوگیا، گزشتہ مالی سال کے دوران شمالی امریکا کے ممالک سے درآمدات پرمجموعی طورپر2.588ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔\395

متعلقہ عنوان :