جناح ہائوس حملہ کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کی درخواستِ ضمانت پر محکمہ پراسیکیوشن کو نوٹس جاری

جمعہ 29 اگست 2025 13:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے 9 مئی جلائو گھیرائو کے واقعات میں جناح ہائوس حملہ کیس میں گرفتار بانی پی ٹی آئی کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کی درخواستِ ضمانت پر محکمہ پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم ستمبر تک ریکارڈ اور جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی ،ملزم شیر شاہ کی جانب سے ان کے وکیل رانا مدثر عمر نے دلائل دیئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں،عدالت سے استدعا کی گئی کہ شیر شاہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ملزم کو تھانہ سرور روڈ کے جناح ہائوس حملہ کیس میں نامزد کیا گیا ہے ۔