اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈز کا کلاس نہم کے طلبا و طالبات کی ری ایڈمشن پالیسی و آن لائن رجسٹریشن شیڈول کا اعلان

جمعہ 29 اگست 2025 13:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) فیصل آباد سمیت صوبے بھر کے تمام اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈز کی جانب سے کلاس نہم کے طلبا و طالبات کی ری ایڈمشن پالیسی و آن لائن رجسٹریشن شیڈول کے شیڈول کا اعلان کردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان ساجد نقوی نے اے پی پی کو بتایا کہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے فیصلہ کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان،گوجرانوالہ، راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈزکی جانب سے جو شیڈول جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق امتحان میٹرک پارٹ ون(کلاس نہم) فرسٹ سالانہ امتحان2025 میں 33 فیصد پاس مارکس سے کم نمبر لینے والے اورغیر حاضر طلباوطالبات آج سے 19 ستمبر2025 تک مبلغ2100 روپے فیس جمع کرواکر دوبارہ داخلہ حاصل اور آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہم کلاس میں ری ایڈمٹڈ طلباوطالبات کی آن لائن رجسٹریشن اصل کمپیوٹرائزڈ بینک چالان اور رجسٹریشن ریٹرن کی ہارڈ کاپی سربراہ ادارہ سے تصدیق کرواکر بورڈ میں جمع کرائیں، وصولی کی آخری تاریخ بھی 19ستمبر2025 مقرر ہے جس میں کوئی توسیع نہیں کی جا ئے گی۔