ایک واقعہ نے زندگی بارے سوچ بدل دی ،ثمر جعفری

جمعہ 29 اگست 2025 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) معروف گلوکار واداکار ثمر جعفری کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں ایک واقعہ نے ان کی زندگی بارے سوچ کو بدل رکھ دیا تھا۔ایک چینل پر بات چیت کے دوران ڈرامہ’’ مائے ری‘‘ اور’’ پرورش ‘‘فیم ثمر جعفری نے کہا کہ جب انسٹا گرام پر ان کے فالوور کی تعداد10 لاکھ تک پہنچی تو وہ بھی سٹارڈم کا شکار ہونے ہی لگے تھے لیکن ان کو سمجھ آیا کہ سب فانی ہے ،عرضی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پھر اللہ آپ کو دکھاتا ہے کہ آخر میں ان چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور میرا سوچنے کا انداز بدل گیا ،اس طرح ان تمام مادیت پسند چیزوں سے مجھے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔اداکاراس نے احساس دلایا کہ آخر کار ہم سب نے مر جانا ہے ۔ثمر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2 سال قبل اپنے بہترین دوست کو کھو دیا تھا۔ اس کا دوست صرف 21 سال کا تھا اور یہ اس کے لیے بڑا صدمہ تھا،اس کی موت نے میری زندگی کے بارے میں میری سوچ بدل کر رکھ دی۔

متعلقہ عنوان :