Live Updates

سرگودھا ، متاثرہ علاقوں میں چوتھے روز بھی ریسکیو اور بحالی آپریشن جاری رہا

ڈپٹی کمشنر محمد وسیم ریلیف آپریشن اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے فیلڈ میں ہیں

جمعہ 29 اگست 2025 14:30

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)سرگودھا کے قریب دریائے چناب کے سیلابی پانی کے متاثرہ علاقوں میں چوتھے روز بھی ریسکیو اور بحالی آپریشن جاری رہا جہاں ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے ڈپٹی کمشنر محمد وسیم نے ریسکیو آپریشن کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے رہے ہیں چوتھی رات بھی ریلیف کیمپ میں گزاری اور ریسکیو آپریشن کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے قریب دریائے چناب کے سیلابی پانی کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی آپریشن میں پاک فوج کے جوان، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے، ڈی ڈی ایم اے، ریونیو اور دیگر محکموں کا فیلڈ اسٹاف سرگرم رہا اورسول ڈیفنس رضاکار، پولیس اور انہار کے تازہ دم دستے بھی پہنچ گے جنہوں نے دو ہزار سے زائد متاثرین کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد وسیم ریلیف آپریشن اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے فیلڈ میں ہیں جنہوں نے چوتھی رات بھی ریلیف کیمپ میں گزاری اور تمام سرگرمیوں کی مانیٹرننگ کرتے ہوئے ہدایات دیتے رہے اور بتایا کہ اے ڈی سی آر سمیت دیگر انتظامی افسران متاثرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔جبکہ دریائے چناب میں کوٹ مومن کے علاقہ سے پانی میں بتدریج کمی ہونے لگی اور شام تک خطرناک صورتحال سے مکمل نکل آئیں گے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متاثرہ آبادیوں سے انخلا مکمل ہے اور ریسکیو ٹیمیں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

تمام ریلیف کیمپس مکمل طور فعال ہیں جہاں کھانا اور صحت عامہ کی سہولیات دستیاب ہیں۔اور علاقہ کے متاثرین کا ہر طرح سے خیال رکھا جا رہا ہے اور انہیں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر یقینی حالات میں پاک فوج ، پولیس سمیت تمام اداروں نے مل کر بہترین انداز میں کام کیا ہے۔مشکل وقت میں میڈیا متاثرین کا حوصلہ بڑھانے میں انتظامیہ کا ساتھ دے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر حکومت متاثرین کی مکمل بحالی اور نقصان کے ازالے کے لیے پرعزم ہے، اس وقت اتحاد اور حوصلے سے مشکلات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات