بچوں میں شعوری انقلاب برپا کرنے کے لیے اساتذہ کو میدان عمل میں لانا ہوگا ،ماہر تعلیم

تعلیم و تربیت میں والدین کے بعد اساتذہ کا موثر کردار ہوتا ہے جس کو طلبا و طالبات فالو کرتے ہیں،جاوید افضل

جمعہ 29 اگست 2025 14:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)ماہر تعلیم جاوید افضل نے کہا کہ بچوں میں شعوری انقلاب برپا کرنے کے لیے اساتذہ کو میدان عمل میں لانا ہوگا کیونکہ تعلیم و تربیت میں والدین کے بعد اساتذہ کا موثر کردار ہوتا ہے جس کو طلبا و طالبات فالو کرتے ہیں۔زرائع کے مطابق گورنمنٹ سکول کے ہیڈ ماسٹر جاوید افضل نے نے ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے پروگرام ہماری پہچان پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز اپنی مدد آپ پر منحصر ہے ۔

ہمیں اپنی شام غم کو صبح خندہ میں تبدیل کرنا ہوگا۔ سہیل اکرم نے کہا دیانت داری، امانت داری، لگن اور محنت میں ہماری ترقی کا راز مضمر ہے۔ ہمارا کوئی نہ کوئی نصب العین ہونا چاہیے ۔دوسروں کی راہ میں پھول نچھاور کرنے والے خود بھی خوشبو محسوس کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں دوسروں کی راہ میں کانٹے نہیں بچھانے چاہیں۔ فاروق حیدر نے کہا کہ نمبروں کی دوڑ نے تعلیمی مقاصد ختم کر دیے ہیں۔

ہمیں تعلیم سے استفادہ کرنا ہوگا۔ اس ضمن میں والدین اور اساتذہ میں رابطہ کی ضرورت ہے۔ صہیب علی نے کہا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں گھر سے گھر تک رابطے میں رہنا ہوگا ۔ایک جیسی سوچ سے ہی ترقی ممکن ہے۔ محمد حذیفہ نے کہا کہ ہم تعلیم کے بل بوتے پر ہی اپنی تقدیر سنوار سکتے ہیں ۔تعلیم عام اور سستی ہونی چاہیے۔شاہد فاروق نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز تعلیم و تربیت پر ہے۔

ترقی کے لیے تعلیم ہمارا مرکزی کردار ہے۔ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے روزگاری کے مواقع بہت ضروری ہیں۔ ہم مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ نہیں ہوتے۔ حافظ محمد بلال نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے لاتعداد قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں ان کی پاسداری کرنا ہوگی۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ ہمارا آنے والا کل آج سے بہتر ہونا چاہیے۔ محنت ،کام اور وقت پر کام ہمارے مسائل کا حل ہے۔عمران جان نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہونا چاہیے۔