ہائیرسیکنڈری سکول ودودیہ سوات میں نعتیہ مشاعرہ، حسن قرأت کے مقابلے اورسیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

جمعہ 29 اگست 2025 15:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائیرسیکنڈری سکول ودودیہ سیدو شریف سوات میں نعتیہ مشاعرہ، حسن قرأت کے مقابلے اورسیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسوات ڈاکٹرمحمد اقبال، اے ڈی ای او شفیق الرحمن، پرنسپل ظہوراحمد، عبید خان، آختر علی، علمائے کرام، اساتذہ اورمختلف سکولوں و مدارس کے طلبا نے بھرپورشرکت کی۔

نعتیہ اورقرأت کے مقابلوں میں طلبانے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ان مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا 6 ربیع الاول کو ڈویژنل سطح پرجبکہ 12 ربیع الاول کو صوبائی سطح پر ہونے والی خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال نے کہا کہ نعتیہ مشاعرہ، حسن قرأت کے مقابلے اورسیرت النبی ﷺ کانفرنس کا مقصد طلبا میں عشقِ رسول ﷺ کو اجاگر کرنا، ان کی دینی و اخلاقی تربیت کو مزید بہتر بنانا اورنوجوان نسل کو سیرت طیبہ ﷺ کی روشنی میں عملی زندگی گزارنے کی ترغیب دینا ہے،انہوں نے کہا کہ حضورنبی کریم ﷺ کی سیرت تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے اورطلباکو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق، کرداراورخدمتِ خلق کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سوات اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کو آئندہ بھی جاری رکھے گا تاکہ نئی نسل کو سیرت النبی ﷺسے روشناس کرایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :