استور ،وزیر اعلی گلگت بلتستان کا جی بی سکاوٹس پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کاسخت نوٹس

جمعہ 29 اگست 2025 15:30

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے جی بی سکاوٹس پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ کو بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے سخت نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلی صوبائی سکریٹری داخلہ سے دہشت گردی کے اس واقعہ کی رپورٹ 48 گھنٹوں میں طلب کرتے ہوئے دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے واضح احکامات دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے کہا ہے کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ وزیر اعلی نے دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے جی بی سکاوٹس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے علاقے کی ترقی اور قیام امن کے لیے ہمارے بہار جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ وزیر اعلی نے شہداء کی بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے انکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔\378