ڈیرہ غازی خان پولیس کی بڑی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 10 کلو گرام چرس برآمد

جمعہ 29 اگست 2025 15:40

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) تھانہ گدائی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش شمس الاسلام عرف شملا کھوسہ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے 10 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) طارق ولایت نے اس موقع پر کہا کہ منشیات فروشی معاشرے کے لیے زہرِ قاتل ہے۔ ڈیرہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے اور معاشرے کو اس ناسور سے مکمل طور پر پاک کرنے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :