انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کیلئے کمپری ہینسو انگلش ٹوکے مضمون کی نئی نصابی کتاب شائع

جمعہ 29 اگست 2025 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے تمام الحاق شدہ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو آگاہ کیا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے موجودہ اکیڈمک سیشن 2025-26 کیلئے نئے نصاب کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کیلئے کمپری ہینسو انگلش ٹوکے مضمون کی نئی نصابی کتاب شائع کردی ہے۔

(جاری ہے)

تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2026 نئی شائع شدہ نصابی کتاب کے مطابق لیے جائیں گے لہذا تدریس کیلئے نئی نصابی کتاب کا استعمال کیا جائے۔تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان سے درخواست ہے کہ اس حوالے سے تمام اساتذہ کے ساتھ طالب علموں کو بھی آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :