ٹاون چِیئرمین اورنگی جمیل ضیاکی ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات

جمعہ 29 اگست 2025 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)اورنگی ٹاون میں پانی کی فراہمی کامسئلہ اور عوامی شکایات کے پیش نظر پی پی پی رہنما و ٹان چیئرمین اورنگی ٹاون محمد جمیل ضیا، وائس ٹان چیئرمین اورنگی عفان صغیر صدیقی، چئیرمن یوسی 3 مقبول خان اور وائس چیئرمین یوسی 8 حنیف بھاء کی کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایم ڈی احمد علی صدیقی اور چیف انجینئرز و ایکسشین کے ہمراہ اورنگی ٹان کے پانی کے حوالہ سے تفصیلی میٹنگ۔

میٹنگ میں 24" 36" اور 48" کی بلک سپلاء میں بندش کو دور کرنے کے حوالہ سے حکمت عملی اور اورنگی ٹان کے پانی کو جلد سے جلد بہتر کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئی۔ملاقات کے دوران چیئرمین اورنگی جمیل ضیا نے اورنگی ٹان میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت اور فراہمی کے تعطل پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے پانی کا دورانیہ پندرہ دن کا ہوتا تھا جو اب بڑھ کر ایک ماہ تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

جبکہ اس موقع پرایم ڈی واٹر بورڈ احمد علی صدیقی نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ مرمتی کام کی وجہ سے جو مسائل پیدا ہوئے ہیں وہ انشااللہ بہت جلد حل کر دیے جائیں گے اور پانی کی فراہمی بھی مقررہ دورانیے کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔جبکہ حاجی جمیل ضیاکامذید کہنا تھاکہ اورنگی کی عوام کے لیے وقت کے ساتھ ساتھ پانی کی طلب میں اضافہ ہونا ناقابل قبول عمل ہے جن بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہمیں عہدوں پر بٹھایاگیایے اسے حل کروانے سے زیادہ کوئی اور کام نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :