Live Updates

مساجد میں نماز جمعہ کے موقع پرسیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں

جمعہ 29 اگست 2025 18:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے موقع پرسیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ،مساجد میں سیلاب زدگان کیلئے امداد بھی اکٹھی گئی جبکہ علمائے کرام کی جانب سے عوام سے سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کی اپیلیں بھی کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر کی مساجد میں علمائے کرام نے نماز جمعہ کے اجتماعات میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کو موضوع بنایا اور عوام سے اپیلیںکی گئیںکہ حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے مستحق افراد کی بھرپور مالی امداد کی جائے۔

نماز جمعہ کے بعد سیلاب متاثرین کے لئے اجتماعی دعائیں کی گئیں ۔ کئی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد سیلاب زدگان کے لئے امداد بھی اکٹھی کی گئی جنہیں سیلاب سے متاثرہ علاقوںمیں کام کرنے والے فلاحی اداروں تک پہنچایا گیا ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :