چوہنگ میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن ، متعدد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

جمعہ 29 اگست 2025 18:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے چوہنگ کے علاقے میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن میں متعددکوبجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا، ایس ڈی او چوہنگ احمد فراز نے کہا کہ ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کی جارہی تھی،بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کر کے محکمانہ و قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ایکسیئن شاہ پور ثنامحمد گجر نے کہا کہ بجلی چوروں کو 35لاکھ کے بل چارج ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :