لاہور بورڈ انٹر پارٹ 2 کے نتائج 18 ستمبر کو آئیں گے

انٹر پارٹ 1 کے نتائج 15 اکتوبر، دوسرا سالانہ امتحان 29 اکتوبر سے ہوگا

جمعہ 29 اگست 2025 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج 18 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے، جبکہ پارٹ 1 کے نتائج 15 اکتوبر کو جاری ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق انٹرمیڈیٹ کا دوسرا سالانہ امتحان 29 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔20 سے 30 ستمبر تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ جمع ہوگا۔ یکم اکتوبر سے 7 اکتوبر تک ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ وصول کیا جائے گا۔ 8 سے 13 اکتوبر تک ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ جمع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :